کھیل

قومی ٹیم کی کی ورلڈکپ میں کارکردگی،کرکٹ بورڈ مکی آرتھرکا منتظر

کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے معاملے پر مکی آرتھر کی پاکستان آمد کا منتظر ہے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے معاملے پر مکی آرتھر کی پاکستان آمد کا منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میگا ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی وطن واپسی کا منتظر ہے، جو 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کی آمد کے بعد مینجمنٹ کے اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا، بورڈ کو ٹیم ڈائریکٹر، ہیڈ کوچ، منیجر اور کپتان کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اگلے ایک، دو روز میں کرکٹرز کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کریں گے۔

ذکاء اشرف پیر کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز نہیں آئے، اُن کے مصروفیت کے باعث شہر سے باہر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ملاقاتوں اور مشاورتی عمل کی تکمیل پر ہی تبدیلیاں ہونے یا نہ ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button