کھیل

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم پرتنقید،جنوبی افریقن کرکٹراے بی ڈی ویلیئرزکا منہ توڑجواب

  بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص نے بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑایا تو جنوبی افریقی کرکٹر خاموش نہ رہ سکے

کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم پرتنقید،جنوبی افریقن کرکٹراے بی ڈی ویلیئرزکا منہ توڑجواب آگیا۔رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورمایہ نازبلے باز اے بی ڈی ویلیئرز  نے پاکستانی کپتان بابراعظم کا مذاق اڑانے والےکو کرارا جواب دے دیا۔ سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئےان سے کیریئر اور ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق سوالات کیے۔

بابراعظم نے اعتماد کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ سینئیرزاورجونیئرزکا اچھا کمبینیشن ہےکوشش کریں گے میگا ایونٹ میں اچھےکھیل کا مظاہرہ کریں۔ اس لائیو گفتگو کے سیشن پرکئی افراد اپنےتبصرے بھی کررہےتھے۔

اسکرین گریب/یوٹیوب

جن میں ایک بظاہر  بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص نے بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑایا تو جنوبی افریقی کرکٹر خاموش نہ رہ سکے۔ مذکورہ شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ‘بابر اعظم انگریزی بول رہے ہیں جس کی وجہ سے اے بی ڈی بمشکل اپنی ہنسی روک پارہے ہیں’۔

تاہم اے بی ڈی ویلیئرز نے مذکورہ شخص کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ان (بابر) کی انگریزی لازمی طور پر میری اردو سے بہتر ہے اور ان کی بلے بازی بہترین ہے جو میرے خیال میں زیادہ معنی رکھتا ہے’۔ اے بی ڈی ویلیئرز کا اس جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور بابر اعظم کے مداحوں نے اسے خوب پسند کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق جنوبی افریقی کپتان اس سے پہلے بھی پاکستانی کپتان کے حق میں بئیانات دے چکے ہیں۔ ایک مرتبہ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے، جب میں نے پہلی بار بابرکو دیکھا تھا تو تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکا کھیل سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button