کھیل

قومی ٹیم کے سلیکٹر کی چالاکیاں یا بدقسمتی، قومی لیگ سپنر ابرار احمد کو بڑا جھٹکا دیدیا

آسٹریلیا جا کر ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سلیکٹر کی چالاکیاں یا پھر بد قسمتی، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے ساتھ جانے والے لیگ سپنر کو ایسا جھٹکا دے دیا کہ وہ منہ تکتے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپن بولر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔ ابرار احمد اب آسٹریلیا سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے، لیگ اسپنر پاں کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف تینوں ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے ابرار احمد کے حوالے سے تصدیق کردی۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ابرار احمد تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے، وہ آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔ واضح رہے کہ ابرار احمد کو دائیں پیر میں تکلیف آسٹریلیا کے خلاف باقاعدہ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی تھی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button