کھیل

قومی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

میں اپنی دستیابی کا اعلان کرتا ہوں، میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا' میں پاکستان ٹی20 اسکواڈ کے لیے دستیاب ہوں: عماد وسیم

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا’ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز سے ملاقات کے بعد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آفیشلز سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کیا۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں اپنی دستیابی کا اعلان کرتا ہوں، میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا۔ عماد وسیم نے مزید کہا کہ میں پاکستان ٹی20 اسکواڈ کے لیے دستیاب ہوں جو اس وقت ٹی20 ورلڈکپ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عماد وسیم نے ان پر اعتماد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پہلے آتا ہے، ملک کے لیے اعزازات لانے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button