کھیل

لاہور قلندرز کے مداحوں کو راشد خان کی کمی محسوس ہونے لگی

لاہور قلندرز کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے ہی مسلسل شکست نے کرکٹ شائقین کو افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی یاد دلا دی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے ہی مسلسل شکست نے کرکٹ شائقین کو افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی یاد دلا دی ہے۔ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ابتدائی دو میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جس پر لاہور قلندرز کے مداحوں نے دلبرداشتہ ہو کر ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا ہے۔ لاہور قلندرز کے مداح کا کہنا ہے کہ راشد خان کی غیر موجودگی میں لاہور قلندرز کی ٹیم کتنے میچز جیتنے میں کامیاب ہو سکتی ہے؟

اسکرین شاٹس

یاد رہے کہ راشد خان کی لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں موجودگی کے دوران ٹیم نے 28 میچز میں سے 18 میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ راشد خان کی غیر موجودگی میں قلندرز 59 میچز میں سے محض 22 میں کامیابی حاصل کر سکی۔

پی ایس ایل میں ہونے والے میچز کے اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راشد خان کے ٹیم میں نہ ہونے پر لاہور قلندرز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں راشد خان کمر کی سرجری کے باعث  شریک نہیں ہو سکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button