کھیل

‘مارو یا مر جاؤ’ والی صورتحال، آج پاک،افغان ٹاکرا ہوگا

کرکٹ ورلڈ کپ اپنے دوسرے حصے میں داخل ہو رہا ہے جہاں سے ورلڈ کپ جیتنے کی دوڑ میں شامل رہنے کی جنگ شروع ہونے والی ہے۔

چنئی(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اپنے دوسرے حصے میں داخل ہو رہا ہے جہاں سے ورلڈ کپ جیتنے کی دوڑ میں شامل رہنے کی جنگ شروع ہونے والی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر ایسا کھیل شروع ہونے والا ہے کہ چند ٹیموں کے لیے آئندہ آنے والے میچز میں ‘مارو یا مر جاؤ’ والی صورتحال ہوگی۔ کچھ ایسی ہی صورتحال آج بھارت کے شہر چنئی میں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہو گی جہاں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ افغانستان کی ٹیم کو اگر شکست ہو جاتی ہے تو شاید یہ ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کے سفر کا اختتام ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 22واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 01:30 بجے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button