کھیل

محمد حفیظ پی سی بی میں ڈائریکٹرکا عہددہ ملنے پرکس کےشکرگزار ہیں؟

 محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے نئی ذمہ داری ادا کرنے پر فخر ہے۔

لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق قومی کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی میں ڈائریکٹر کا عہددہ ملنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا شکریہ ادا کر دیا۔  محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے نئی ذمہ داری ادا کرنے پر فخر ہے۔ کوچنگ سٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ چیلنجنگ ذمہ داری ملنے پر کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور مداحوں کو خوشیاں دیں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا محمد حفیظ سے متعلق کہنا تھا کہ وہ پاکستان کیلئے 218 ون ڈے، 119 ٹی ٹونٹی اور 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، 12 ہزار 780 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 253 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button