محمد عامر نے کپتان بابراعظم کو کیا مشورہ دیا تھا؟
اگر 15ویں اوور میں محمد عامر کی بات مان لی جاتی تو شاید کھیل کا نتیجہ مختلف ہوتا اور پاکستان میچ جیت جاتا
ڈیلاس(سپورٹس ڈیسک)محمد عامر نے کپتان بابراعظم کو کیا مشورہ دیا تھا؟رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کے بعد قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم مسلسل تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔ شکست کے بعد شائقین شدید غصے میں نظر آئے، کچھ نے شکست کی ذمہ داری حارث رؤف اور محمد عامر پر ڈالی تو کچھ نے اعظم خان اور افتخار احمد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن چند شائقین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کی خراب کپتانی کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا کیونکہ بروقت درست فیصلے نہ لینا ان کی حماقت تھی، خاص طور پر اگر 15ویں اوور میں محمد عامر کی بات مان لی جاتی تو شاید کھیل کا نتیجہ مختلف ہوتا اور پاکستان میچ جیت جاتا۔
ایک صارف نے میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 15ویں اوور کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر چاہتے تھے کہ اگلا اوور فاسٹ بولر سے ہی کروایا جائے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ ایرون جونس اسپن بہتر کھیلتا ہے لیکن بابر اعظم نے ان کا مشورہ ماننے سے انکار کردیا۔