کھیل

محمد عامر کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، ڈپٹی کمشنر کو لینے کے دینے پڑ گئے

مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑی کو فون کرکے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر اور کھلاڑی کے مابین معاملات سلجھا دیے

لاہور(کھوج نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کی شکایت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس، ڈپٹی کمشنر کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی شکایت پر واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ محمد عامر نے 26 فروری کو ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے اہلخانہ سے بدسلوکی کی ہے۔ کرکٹر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ اب عامر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑی کو فون کرکے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر اور کھلاڑی کے مابین معاملات سلجھا دیے۔

ایکس پر محمد عامر نے فوری کارروائی کرنے پر پوسٹ شیئر کرکے مریم نواز کا شکریہ ادا بھی کیا۔ فاسٹ بولر نے لکھا میں وزیر اعلی مریم نواز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اہلخانہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی خود ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے۔ کھلاڑی نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور لکھا کہ میں تہہ دل سے ان کی کاوش کو سراہتا ہوں اور اس نئے سفر میں میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button