کھیل

مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی بابراعظم کی حمایت میں بول پڑے

بابر اعظم کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کیا جارہا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں: ہرشا بھوگلے

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے مشہور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے جس کے بعد کرکٹ کی دنیا میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ورلڈکپ میں مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد شدید تنقید کا سامنا تھا ،گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی برقرار ہے۔ ورلڈکپ میں بابر اعظم پر ناقص کپتانی اور پھر بڑی اننگز نہ کھیلنے پر شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔ ایسے میں بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بابر اعظم کی حمایت میں بیان دیا ہے۔

ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کیا جارہا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے ساتھ بالکل اچھا سلوک نہیں کیا، ورلڈکپ کے ختم ہونے تک انتظار کریں، اگر پاکستان اگلے میچز جیتتا ہے اور نیوزی لینڈ تمام میچز ہار جاتا ہے اور اچانک پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے، تو کیا اس سے بابر اعظم ایک اچھے کپتان بن جائیںگے؟ ہرشا بھوگلے نے کہا کہ بابر اعظم نے گزشتہ 4 سال میں ایسی کرکٹ کھیلی ہے کہ وہ دنیا کے ٹاپ فور بیٹرز میں شامل ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button