کھیل

مقبول ترین ریسلر سی ایم پنک کی واپسی ڈبلیو ڈبلیو ای کو چار چاند لگ گئے

شکاگو(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں ایک مقبول ترین ریسلر کی لگ بھگ ایک دہائی بعد واپسی ہوئی ہے۔ یہ ریسلر سی ایم پنک ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سروائیور سیریز : وار گیمز میں اچانک واپس آئے، جس کی توقع کسی نے بھی نہیں کی تھی۔2014 میں سی ایم پنک نے مختلف تنازعات کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہہ دیا تھا۔


ڈبلیو ڈبلیو ای کے بعد وہ یو ایف سی سے بھی کچھ عرصے منسلک رہے اور پھر اے ای ڈبلیو کا حصہ بن گئے، جہاں سے انہیں اگست 2023 میں نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ سی ایم پنک ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس لوٹ سکتے ہیں مگر ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای دونوں کی جانب سے ان رپورٹس کی تردید کی گئی تھی۔.یہی وجہ ہے کہ سروائیور سیریز کے اختتام پر اچانک سی ایم پنک کی واپسی نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ یہ ایونٹ شکاگو میں ہوا تھا جو سی ایم پنک کا آبائی شہر بھی ہے۔


ایونٹ کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کانٹینٹ آفیسر ٹرپل ایچ نے بتایا کہ سی ایم پنک کی واپسی کا فیصلہ اچانک ہوا تھا اور ہم اس کے لیے پرجوش تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم پنک کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان سے محبت کریں، نفرت کریں یا جو بھی کہیں، لوگ ہر وقت ان کے بارے میں بات کرتے ہیں، وہ ایک مقناطیس ہیں جو لوگوں کو بات کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مداح انہیں دیکھنا چاہتے تھے تو اسی لیے ہم نے ان کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

سی ایم پنک نے 2005 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا اور 2013 تک 3 بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ، 2 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اور ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ جیتی۔ ان کے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مستقبل کے حوالے سے ٹرپل ایچ نے کہا کہ منصوبے جو بھی ہوں، ابھی تو سی ایم پنک کی اپنے گھر واپسی پر سب پرجوش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button