کھیل

نسیم شاہ کا بھارتی ٹیم کےخلاف کھیلنےکا تجربہ کیسا رہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نسیم شاہ کا بھارتی ٹیم کےخلاف کھیلنےکا تجربہ کیسا رہا؟انھوں نے خود ہی بتا دیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔ کینڈی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میں اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہوں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں تھوڑے صبر کے ساتھ بولنگ کرنا پڑتی ہے، شروع میں بال سیم اور سوئنگ ہو رہا تھا اور موومنٹ سے بھی مدد مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی تھی کہ اچھی جگہ پر بولنگ کروں اور میں نے یہی پلان کیا تھا کہ رنز نہ بنانے دوں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے آغاز میں غیر معمولی بولنگ کی، حارث رؤف کی بھی بولنگ اچھی تھی، اچھی بولنگ کا سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، جہاں آپ نے بچپن میں کرکٹ کھیلی ہو وہاں کھیل کر اچھا احساس ہوتا ہے، لاہور میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کریں گے اور میچ جیتیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے شہر کینڈی میں مسلسل بارش کے باعث ایشیا کپ میں گروپ اے کے پاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button