کھیل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق بگٹی کو بڑا عہدہ سونپ دیا

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق بگٹی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر کے طور پر منظوری دے دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق بگٹی کو بڑا عہدہ سونپ دیا ‘ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق بگٹی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر کے طور پر منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خالد سجاد کھوکھر نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد پی ایچ ایف کی آئینی اور قانونی دشواریاں ختم ہوگئیں۔ وزیراعظم ہائوس سے منظوری کا نوٹیفکیشن منسٹری آئی پی سی کو موصول ہوگیا، نگراں وزیر منسٹری آئی پی سی فواد حسین فواد نے پی ایم ہاؤس سے ملنے والے نوٹیفکیشن کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ وار اور 5 فروری کی عام تعطیل ہونے کی وجہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ طارق بگٹی کے نئے صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کرے گی۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے بطور پی ایچ ایف صدر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انہیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں، انہوں نے ہاکی کے فروغ کے لیے ایمانداری سے کام کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پی ایچ ایف کی ایڈہاک کمیٹی کا سربراہ بنایا تھا جس کو خالد سجاد کھوکھر نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا، پھرطارق بگٹی اور خالد سجاد کھوکھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طے ہوا کہ خالد سجاد استعفی دے دیں گے۔ طارق بگٹی نئے صدر کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد پی ایچ ایف کانگریس کا اجلاس بلائیں گے جس میں وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button