کھیل

 نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

دونوں حریف ٹیمیں اب تک 6،6 میچز کھیل چکی ہیں، نیدرلینڈز 6 میں سے صرف 2 میچز جیت چکی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے  نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز پر اوپنرز ویزلے باریسی اور میکس او ڈاوڈ کریز پر آئے ہی تھے کہ افغانی باولر مجیب الرحمن نے ویزلے کو صرف ایک سکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ کولن ایکرمین اور میکس او ڈاوڈ 8 اوورز کے اختتام پر 51 رنز کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں حریف ٹیمیں اب تک 6،6 میچز کھیل چکی ہیں، نیدرلینڈز 6 میں سے صرف 2 میچز جیت چکی جبکہ افغانستان کی پرفارمنس ففٹی ففٹی رہی یعنی 3 میچز جیتے۔  ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر جبکہ افغانستان 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button