کھیل

نیوزی لینڈکا سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ کین ولیمسن نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، لوکی فرگوسن کو اِش سوڈھی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، یہ ایک اہم میچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں8، 8 میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ بھی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button