کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں فخر زمان کو کیسے شامل کیا گیا؟ شاہد آفریدی بول پڑے

نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی سکواڈ کی فہرست میں فخر زمان کا نام نہیں تھا،پوچھنے پر انتظامیہ نے کہا کہ فخر کی کوئی کارکردگی نہیں، فٹنس مسائل بھی ہیں،شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے رواں سال کے ابتدا میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کو شامل نہ کیے جانے کی وجہ بتادی۔

شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی نے 28 دسمبر 2022 کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ابتدائی سکواڈ میں فخر زمان کا نام نہیں تھا بعد ازاں حتمی سکواڈ میں ان کا نام شامل کیا گیا۔ شاہد آفریدی کے مطابق جب وہ چیف سلیکٹر بنے تو انہوں نے فخر کے متعلق بات کی۔ انتظامیہ سے موصول ہونے والی فہرست میں فخر کا نام موجود نہیں تھا اور اس فیصلے میں سب شامل تھے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ فخر کا نام نہ ہونے کے متعلق پوچھنے پر انتظامیہ نے کہا کہ فخر کی کوئی کارکردگی نہیں اور ان کی فٹنس کے ساتھ بھی مسائل ہیں اس لیے انتظامیہ کو ان میں دلچسپی نہیں تھی۔دو دن بعد انہوں نے فخر زمان کا فٹنس ٹیسٹ لیا اور ان کو فٹ پایا اور ٹیم میں شامل کیا۔ فخر زمان نے تین میچز کی اس سیریز میں ایک سنچری اور نصف سنچری سمیت کل 157 رنز سکور کیے۔ یہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button