کھیل

ورلڈکپ، ڈی ایل ایس میتھڈ، پاکستان کو کیویز کیخلاف جیت کیلئے بڑا ہدف مل گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور اب ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس)میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رنز بنانا ہیں

بنگلورو(کھوج نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 41اوورز میں 342 رنز کا ہدف مل گیا ہے اور میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور اب ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس)میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رنز بنانا ہیں۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم اب بارش رکنے کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو41 اوور میں 342 رنز کا ہدف ملا ہے، اس طرح پاکستان کو19.3 اوور میں 182 رنز مزید بنانا ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رنز بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر10 رنز آگے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button