کھیل

ورلڈکپ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ

انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بتایا کہ عام طور پر یہ میدان ہدف کے تعاقب کے لیے اچھا ہے

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بتایا کہ عام طور پر یہ میدان ہدف کے تعاقب کے لیے اچھا ہے، مزید کہا کہ اتنی اچھی بیٹنگ نہیں کی ہے، جو انہیں پسند ہے لیکن وہ آگے دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

ایڈن مرکرم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، خاص طور پر پاور پلے کے بعد یہ مزید بہتر ہو جائے گی۔ جوز بٹلر نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی اور گس اٹکنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، یہ وکٹ فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما بیماری کی وجہ سے شرکت نہیں کررہے، ان کی جگہ ایڈن مرکرم کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button