کھیل

ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ، 191 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 50 'محمد رضوان 49 رنز جبکہ امام الحق 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، باقی کھلاڑی کوئی خطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلہ میں کھیلے جانیوالے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نے اس وقت 41 اوور کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رنز بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے۔ امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 50 رن پر سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل کی واپسی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button