کھیل

ورلڈ کپ، شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو پچھاڑ کر بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شاہین شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 9 اوورز میں 90 رنز دیے جس کے بعد اب شاہین آفریدی ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے

بنگلورو(کھوج نیوز) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کو پچھاڑ کر بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، شاہین آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آج بھارت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے جس میں حارث رؤف نے دس اوورز میں 85 رنز دیے۔ بعدازاں اسی میچ میں شاہین نے 9 اوورز میں 90 رنز دیے جس کے بعد اب شاہین آفریدی ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے۔ اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں انڈیا کے خلاف نو اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button