کھیل
ورلڈ کپ : آخری لیگ میچ بھارت اورنیدرلینڈز آج کھیلیں گے
بھارت اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، 8 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے،
![afghan vs india last match](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2023/11/afghan-vs-india-last-match.jpg?resize=705%2C433&ssl=1)
بنگلورو(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کے میگا ایونٹ کا آخری لیگ میچ آج بنگلورو کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جہاں میزبان بھارت اور نیدرلینڈز مد مقابل ہوں گے۔ بھارت اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، 8 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔
جنوبی افریقہ ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، 14 ہی پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 2 ہی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں جو دونوں بھارتی ٹیم نے جیت رکھے ہیں۔ آخری پانچ میچوں میں بھارت ناقابل شکست رہا ہے، جبکہ نیدر لینڈز 5 میں سے صرف 1 میچ جیتا ہوا ہے۔