کھیل

ورلڈ کپ فائنل :آئی سی سی نےآفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل کےلیے آفیشلز کا آعلان کردیا۔

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل کےلیے آفیشلز کا آعلان کردیا۔ بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

آئی سی سی نے فائنل کےلیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا کو مقرر کیا ہے۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق فائنل میں جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کرس گیفائی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button