کھیل

ورلڈ کپ’ نیدر لینڈ کو شکست، سری لنکا نے پہلی فتح اپنے نام کرلی

نیدرلینڈز نے سری لنکا کو 263 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی میگا ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے

لکھنو(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکھنو میں کھیلے گئے میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کو 263 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی میگا ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے، اسے جنوبی افریقا، پاکستان اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیدرلینڈز کی یہ تیسری شکست ہے، اسے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے بھی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ اس نے جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دے رکھی ہے۔ سری لنکا کی اننگز کی خاص بات سدیرا سمارا وکرما کی 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز رہی، دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا 54، چرتھ اسالنکا 44، دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ نیدرلینڈز کی طرف سے آریان دت نے 3، پال وین میکرن اور کولن ایکرمین 1، 1 سری لنکن بیٹر کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔ اس سے قبل نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 262 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ نیدرلینڈز کے سائبرینڈ این جلبرٹ 70 اور لوگن وین بیک 59 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلنے کامیاب رہے۔ سری لنکا کے دلشان مدوشنکا اور کسن راجیتھا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھیکشانا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button