کھیل

ورلڈ کپ : ٹیموں کو ریلیف کیوں دیا گیا؟وجہ سامنےآگئی

ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ 2023 میں شریک ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ریلیف مل گیا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں ایک ہفتے کے سپورٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گی جو میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جائے گا۔

سپورٹ پیریڈ کے بعد اور ورلڈکپ کے درمیان بھی اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈز جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر ہے اور اس دن تک تمام ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کے بعد بھی ٹیمیں ایک مہینے تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کر سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق اگر کسی ٹیم کو سیریز یا کسی اور وجہ سے اسکواڈ کے اعلان میں وقت درکار ہوگا تو آئی سی سی انہیں ایک ہفتے تک کی مہلت دے گا۔ یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button