کھیل

ورلڈ کپ2023′ آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا تاہم میچ کے نتائج اپنے حق میں نہ کرسکی، کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بناسکی

دھرمشالہ(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رن سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھرمشالہ کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا تاہم میچ کے نتائج اپنے حق میں نہ کرسکی، کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بناسکی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رن بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 81، مچل مارش 36، اسٹیون اسمتھ اور مارنوس لبوشین 18،18 اور گلین میکسویل 41 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ جوش انگلس نے 38 رن کی اننگز کھیلی،کپتان پیٹ کمنز 37 ، مچل اسٹارک ایک اور ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا، مچل سینٹنر نے 2 اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button