کھیل

وویمن فیفا ورلڈکپ، پرتگال نے ویتنام اور نائجیریا نے آسٹریلیا کو ہرادیا

گروپ بی میں نائیجریا نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کی'یاد رہے کہ امریکا کی ویمنز ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔

سڈنی (سپورٹس ڈیسک، آن لائن )ویمن فیفا ورلڈکپ کے گروپ ای میں پرتگال نے ویتنام کو دو صفر سے ہرادیا۔ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے پرتگال کو اگلے میچ میں امریکا کو ہرانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گروپ بی میں نائیجریا نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ امریکا کی ویمنز ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ امریکی ویمن فٹ بال ٹیم نے 2015 اور 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ عالمی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اگست 2023 کو آسٹریلیا کے سڈنی اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں میں میزبان نیوزی لینڈ، ناروے، فلپائن، سوئٹزرلینڈ، میزبان آسٹریلیا، آئرلینڈ، نائیجیریا، کینیڈا، سپین،کوسٹاریکا، زیمبیا، جاپان، انگلینڈ، ہیٹی، ڈنمارک، چین، دفاعی چیمپئن امریکا،ویتنام، نیدرلینڈز، پرتگال، فرانس، جمیکا، برازیل، پانامہ،سویڈن، جنوبی افریقا، اٹلی، ارجنٹائن، جرمنی، مراکش، کولمبیا اور جنوبی کوریاشامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button