کھیل

وویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، قومی ٹیم کی کھلاڑی ٹاپ ٹین سے آئوٹ

آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئیں، بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھین لی

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کی کو ئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شمولیت اختیار نہیں کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئیں، بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی کی جاری رینکنگ کے تحت ٹاپ ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت کی دیپتی شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ ادھر ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کی کپتان ندا ڈار پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button