کھیل

وویمن ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری، قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی صفر

آسٹریلیا کی بیتھ مونی کا بدستور پہلا نمبر، آسٹریلیا کی تھالیہ مک گرا کی دوسری اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیو کی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن پلیئرز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں قومی وویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کی کارکردگی صفر ہونے کے برابر ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی تھالیہ مک گرا کی دوسری اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیو کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ ویمن ٹاپ ٹین بیٹرز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ویمن بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کی دیپتی شرما کی دوسری اورپاکستان کی سعدیہ اقبال کی تیسری پوزیشن ہے۔ رینکنگ میں پاکستان کی نشرہ سندھو ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ویمنز آل رانڈرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کی ایمیلاکر کی دوسری اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کی تیسری پوزیشن ہے۔ مزید برآں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button