کھیل

وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کو شادی کرنے میں مشکلات کا سامنا

محمد رضوان نے بتایا کہ ’میں جس لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اس لڑکی کے گھر والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان شادی کرنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد رضوان جو خاصے شرمائے شرمائے رہتے ہیں، انہوں نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔ کرکٹر کے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے محبت کی شادی کی اور اس کے لیے مشکل کا سامنا بھی کیا۔

انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ ’میں جس لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اس لڑکی کے گھر والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے لیکن 8 سال کے لمبے انتظار کے بعد اور دعاؤں کے باعث میں اپنی محبت پانے میں کامیاب ہوا‘۔ رضوان نے کہا کہ ’سب کو علم ہے کہ لَو اسٹوری ذرا مشکل ہوتی ہے اور پھر ہمارے پٹھان گھرانے میں یہ سب بہت ہی مشکل ہے، میرا خیال ہے کہ میں اپنی فیملی کا پہلا بندہ ہوں جس نے محبت کی شادی کی، پھر میرے بعد میرے بھائی نے کی‘۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ’پسند کی شادی کا یہ سفر ان کے لیے آسان نہیں بلکہ خاصہ مشکل ثابت ہوا‘۔ کرکٹر نے کہا کہ ’زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا مختصراً بتادیتا ہوں کہ پسندکی شادی کرنے کے لیے ہمیں 8 سال کا طویل عرصہ انتظار کرنا پڑا‘۔ محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ’اس کے لیے ا نہوں نے اللہ سے روزانہ دعائیں مانگیں، ہمارے ذہنوں میں یہ چیز تھی کہ اللہ سے جو مانگا جائے یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ نہ ملے‘۔

خیال رہے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین سال 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ تاہم ایک مذہبی گھرانے سے تعلق ہونے کی وجہ سے ان کی اہلیہ کو کبھی منظرِ عام پر نہیں دیکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button