کھیل

ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کےبیٹےکی پیدائش کے چرچے

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے بیٹے’اکائے کوہلی‘ کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی انسٹاگرام پر ان کے نام سے بے شمار اکاؤنٹس بن گئے

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے بیٹے’اکائے کوہلی‘ کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی انسٹاگرام پر ان کے نام سے بے شمار اکاؤنٹس بن گئے۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن اُنہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے گزشتہ روز  سنائی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں اور اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔ اس مشہور جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر جیسے ہی منظرِ عام پر آئی تو مداحوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے بیٹے ’اکائے کوہلی‘ کے نام سے بےشمار اکاؤنٹس بنا لیے۔

انسٹاگرام پر سرچ بار میں ’اکائے کوہلی‘ لکھ کر سرچ کیا جائے تو اس نام کے کئی اکاؤنٹس کی لِسٹ سامنے آرہی ہے اور اس لسٹ میں مسلسل اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button