کھیل

ویرات کوہلی نےسچن ٹنڈولکرکا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر 49ویں سنچری بناکر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر 49ویں سنچری بناکر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ کولکتہ میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ویرات کوہلی نے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ 49 سنچری کا ریکارڈ برابر کیا، انہوں نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کی 49 ویں سنچری اپنے 289 ویں میچ میں اسکور کی۔ ان کے 289 میچز میں 13600 سے زیادہ رنز ہوگئے، جن میں  49 سنچری 71 نصف سنچری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 463 میچز میں 49 سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18426 رنز بنائے تھے، جس میں 49 سنچریاں، 96 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button