کھیل

ویمن کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین گیند کروانے والی خاتون کرکٹر کا تعلق کس ملک سے ؟

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)ویمن کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین گیند کروانے والی خاتون کرکٹر کا تعلق کس ملک سے ؟پتا چل گیا،رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی خاتون فاسٹ بولرشبنم اسماعیل نےویمن کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند کرا دی۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارت میں ویمن پریمیئرلیگ میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گیند کرائی۔ میچ کے تیسرے اوور کی یہ دوسری گیند آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کے پیڈز پر لگی تھی۔

رپورٹس کےمطابق شبنم اسماعیل اس سے قبل 128 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےبھی گیند کرا چکی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولرگزشتہ 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں اورانہوں نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کےمطابق 35 سالہ شبنم اسماعیل اپنے 16 سالہ کیریئر کےدوران 127 ون ڈے اور 113 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچزکھیل چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button