کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شعیب ملک نے قومی کپتان بابراعظم کو مفید مشورہ دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل شعیب ملک نے قومی کپتان بابراعظم کو مفید مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں۔شعیب ملک نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے کیوں کہ ہمیں مڈل آرڈر میں ایسا بیٹر چاہیے جو اسٹرائیک تبدیل کرسکے اور بابر آپ ہمارے لیے بہترین آپشن ہیں۔ اس کے علاوہ شعیب ملک نے شاداب خان اور اعظم خان کے حوالے سے کہا کہ آپ دونوں ہماری ٹیم کے لیے اہم ہیں، اپنے اعتماد کو مت کھوئیں، دل سے کھیلیں ، آپ میچ ونرز ہیں ورلڈکپ میں بلند حوصلے کرکے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button