کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیویارک میں پاک بھارت ٹاکرا، پنڈی میں فین کلب بنے گا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کے حوالے سے آئی سی سی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کے حوالے سے آئی سی سی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا لیکن 11 ہزار کلو میٹر دور راولپنڈی میں موجود فینز بھی اپنے شہر کے اسٹیڈیم میں اس میچ کا مزہ لیں گے۔ فین پارک میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھایا جائےگا۔

ورلڈ کپ کے دوران مختلف میچز کے لیے 5 ملکوں میں فین پارک بنیں گے جو میچ سے 90 منٹ قبل تماشائیوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ پاک بھارت میچ کے لیے نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، نئی دہلی اور ٹیکساس میں بھی فین پارک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button