کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، نیویارک میں اسٹیڈیم تیارکرلیا گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم دیکھنے کے لیے پاکستان کے شعیب ملک، جمیکا کے یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز بھی آئے۔

نیو یارک(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، نیویارک میں اسٹیڈیم تیارکر لیا گیا،رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم دیکھنے کے لیے پاکستان کے شعیب ملک، جمیکا کے یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز بھی آئے۔ انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، امریکی کرکٹ ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی اسٹیڈیم دیکھنے آئے۔

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اس موقع پر یوسین بولٹ اور کرکٹرز نے ایک بڑے کرکٹ بیٹ پر دستخط بھی کیے، یہ دستخط شدہ بیٹ ٹورنامٹ کے دوران گراؤنڈ میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button