کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء: جنوبی افریقانے اپنی کٹ کی رونمائی کردی

کٹ میں پیلا اور ہرا رنگ شامل ہے۔ کٹ کی رونمائی وانڈررز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے فائنل کے دوران ہوئی

کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی۔ جنوبی افریقا کی کٹ میں پیلا اور ہرا رنگ شامل ہے۔ کٹ کی رونمائی وانڈررز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے فائنل کے دوران ہوئی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا گروپ ڈی ہے اس گروپ میں سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔ جبکہ گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، یو ایس گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیو گنی گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button