کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کو12 لاکھ 80 ہزارڈالرز یعنی تقریبا 35 کروڑ روپے جبکہ فاتح ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز یعنی تقریبا 70 کروڑ روپے ملیں گے

امریکہ (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم کا اعلان کردیا’ جس کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ رقم تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 سے 12 پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز اور 13 سے 20 تک کی پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 8 مرحلے سے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی نہ کرنے والی4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز اضافی ملیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کی رنر اپ ٹیم کو12 لاکھ 80 ہزارڈالرز یعنی تقریبا 35 کروڑ روپے دیئے جائیں گے جبکہ فاتح ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز یعنی تقریبا 70 کروڑ روپے ملیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button