کھیل

ٹی20 ورلڈکپ : پہلےمیچ سےقبل ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا

کپتان بابراعظم نے امریکا میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں

نیویارک(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امریکا میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں، وہ امریکا کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ کپتان نے کہا کہ کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

۔میگا ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر کوئی جلد بازی نہیں کرسکتے، عماد ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ خواہش ہے کہ جلد انجری سے مکمل صحتیاب ہوجائیں، اس لیے فوری کھلانے کا رسک نہیں لے رہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کل 6 جون کو امریکا کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button