کھیل

ٹی20 ورلڈکپ کےدوران کھلاڑیوں کی پرائیوٹ ڈنرمیں شرکت،راشد لطیف بھڑک اُٹھے

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو پرائیوٹ و کمرشل ڈنر میں شرکت کی اجازت دے سکتا ہے؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کو پرائیوٹ ڈنر میں جانے کی اجازت دینے پر سابق کپتان راشد لطیف برہم ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو پرائیوٹ و کمرشل ڈنر میں شرکت کی اجازت دے سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ڈنر کیلئے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے اوقات کار تبدیل کیے، براہ کرم کرکٹ پر توجہ دیں! رقم خود بخود آجائے گی۔

سابق کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوائیوٹ ڈنر 2 جون کو شیڈول تھا جس میں حارث رؤف، عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان خان نے شرکت کرنا تھی۔ ڈنر میں شرکت کے خواہشمند افراد کیلئے انٹری فیس کے طور پر 25 ڈالر فی بندہ دینا تھے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کل (جمعرات) 6 جون کو امریکا کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button