کھیل

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سر کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر، انٹر نیوز) پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ذ پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سر کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8516میٹر دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سر کرلیا ہے۔نائلہ کیانی 8ہزار میٹر سے بلند 6چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔کچھ دن قبل نائلہ کیانی نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا اور وہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button