کھیل

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان تیسرا ٹی20 آج کارڈف میں کھیلا جائےگا

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 کے لیے گرین شرٹس کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں۔ شاداب خان کی جگہ نسیم شاہ اور صائم ایوب کی جگہ عثمان خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے

کارڈف(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 آج کارڈف میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 کے لیے گرین شرٹس کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں۔ شاداب خان کی جگہ نسیم شاہ اور صائم ایوب کی جگہ عثمان خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ پاکستان کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ آج صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے 4میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے، جبکہ لیڈز میں شیڈول پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم شاید صائم ایوب کے ساتھ صبر کا دامن ہاتھ سے کھوچکی ہے اور ان کی جگہ عثمان خان کو موقع دیا جائے گا، جو ملتان سلطانز کے اپنے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، جبکہ کپتان بابر اعظم نمبر تین پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button