کھیل

پاکستان بیس بال لیگ،ملائیشیا نےبھی حصہ بننےکی تصدیق کردی

ملائیشین بیس بال کے صدر سازل حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان بیس بال لیگ کا ایک اچھا فیصلہ ہے،

کراچی(سپورٹس ڈیسک) ملائیشیا نے بھی پاکستان بیس بال لیگ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی۔ ملائیشین بیس بال کے صدر سازل حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان بیس بال لیگ کا ایک اچھا فیصلہ ہے، بیس بال لیگ میں اہم کھلاڑی اور کوچز حصہ لیں گے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے آئندہ برس لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ لیگ میں 40 غیر ملکی کھلاڑی اور کوچز حصہ لیں گے۔

فلسطین نے پاکستان بیس بال لیگ میں حصہ لینے کی پہلے ہی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ پہلی پاکستان انٹرنیشنل بیس بال لیگ اگلے سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں 5 فرنچائز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے موسوم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button