کھیل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ کون مقرر ہوا؟ نام اور ملک سامنے آگیا

رولنٹ آلٹمنز پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر' کوچنگ پینل میں شامل عدنان ذاکر نے فیڈریشن کو اپنی عدم دستیابی کا بتا دیا ہے

لاہور (سپورٹس رپورٹر، انٹر نیوز)جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں رولنٹ آلٹمنز کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رولنٹ آلٹمنز کی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات حاصل کی تھیں۔جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، ٹیم 19مئی کو عمان جائے گی جہاں 23مئی سے ایونٹ شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کوچنگ پینل میں شامل عدنان ذاکر نے فیڈریشن کو اپنی عدم دستیابی کا بتا دیا ہے، انہوں نے واپس انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب جونیئر ایشیا کپ کے لیے پی ایچ ایف کو پی ایس بی کی جانب سے این او سی نہیں ملا، جس کی وجہ پی ایچ ایف اور پی ایس بی کے درمیان کئی ماہ سے جاری تنازع ہے جو فیڈریشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر پیدا ہوا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کی ایونٹ کے لیے مالی معاونت بھی نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button