پاکستان سپرلیگ کا 9 واں ایڈیشن کب اورکہاں ہوگا؟
سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 9واں ایڈیشن کہاں اور کب منعقد کیا جائے گا؟ اس حوالے سے پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 9واں ایڈیشن کہاں اور کب منعقد کیا جائے گا؟ اس حوالے سے پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 6 فرنچائزز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات کی وجہ سے ابتدائی میچز بیرون ملک کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔ مقامات کےلیے جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام تجویز کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فرنچائزز کی اکثریت پاکستان میں ہی پی ایس ایل 9 کا پورا ایونٹ کروانے کے حق میں ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فنانشل اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔