کھیل

پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی

کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کی بدولت کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، ہارون حامد نے 67 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2024 کوالیفائر میچ جیت لیا، یہ میچ کمبوڈیا کے خلاف کھیلا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کی بدولت کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، پاکستان کے ہارون حامد نے 67 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ آج کھیل اورفٹ بال کی فتح ہوئی ہے، فٹ بال عوام کا کھیل ہے، پاکستان میں فٹ بال کو بہت مقبولیت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button