کھیل

پاکستان میں فٹبال کی گیم میں کیسے بہتری لائی جا سکتی ہے؟ ہیڈ کوچ نے حل بتا دیا

جب تک پاکستان میں فٹبال لیگ نہیں ہوگی اس وقت تک بہتری ممکن نہیں اور تب تک نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکتا: ہیڈ کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن

لاہور(کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں فٹ بال کی گیم میں کیسے بہتری لائی جا سکتی ہے ؟ اس حوالے سے فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بہت آسان حل بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری کیمپ کے آخری روز بھی کوچ کی نگرانی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے سخت دھوپ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کیمپ کے آخری روز کے اختتام پر پاکستان فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب تک مسلسل فٹبال لیگ نہیں ہوگی اس وقت تک بہتری ممکن نہیں اور تب تک نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکتا، پاکستان میں5 ہزار فٹبال کلب رجسٹرڈ ہیں، اتنے تو برطانیہ میں رجسٹرڈ نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے اور نہ ہی اگلے ورلڈکپ کے لییکوالیفائی کرسکتے ہیں، ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button