کھیل

پاکستان ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم امریکہ کیوں شفٹ ہوئے؟ بڑی سچائی منظر عام پر

بہتر مواقع کی تلاش: سمیع اسلم امریکہ کے مہنگے ترین علاقے میں رہائش پذیر'اپنی زندگی سے مطمئن ہوں،یہاں بھی اپنی کرکٹ سے لطف اندوزہورہا ہوں،کرکٹر

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم قومی ٹیم میں نظر انداز کیے جانے کے بعد کرکٹ میں اپنا کیرئیر بنانے کے لیے امریکا شفٹ ہوگئے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صرف سمیع ہی وہ کرکٹر نہیں ہیں جو بہتر مواقع کے لیے امریکا منتقل ہوئے بلکہ ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل اور انٹرنیشنل کرکٹر حماد اعظم بھی امریکا شفٹ ہوچکے ہیں۔

سمیع اسلم نے بتایا کہ وہ اس وقت ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے بے ایریا میں رہ رہے ہیں جو دنیا کے مہنگے ترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ وی لاگ میں دکھایا گیا ہے کہ سمیع فی الحال اس علاقے میں واقع ایک پرتعیش گھر میں رہ رہے ہیں جہاں ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند سرکردہ کاروباری افراد رہائش پذیر ہیں۔سمیع اسلم نے کہا کہ ‘الحمدللہ، یہاں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں، میں ایک گھر کا مالک ہوں اور یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں یہاں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا اور مجھے یہاں اچھا موقع ملا، پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہاں زیادہ موقع نہیں مل سکا’۔

واضح رہے کہ سمیع نے قومی سکواڈ سے ڈراپ ہونے سے قبل 13 ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلے، وہ 2020 میں امریکا گئے اور وہاں ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر نئی شروعات کی۔رواں برس سمیع انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کی ٹیم ٹیکساس سپر کنگز کے لیے میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں کھیلیں گے جس کی تصدیق کرکٹر نے خود کی۔ سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ ‘لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں (امریکا میں)کرکٹ کم کھیلی جاتی ہے لیکن در حقیقت یہاں ہمارے لیے بہت سارے مواقع ہیں، ہم پورا سال بہت سی فرنچائز کرکٹ کھیلتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button