کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نےٹی 20 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

بابراعظم (کپتان)،فخرزمان،محمد رضوان،عثمان خان،اعظم خان،عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد بھی اسکواڈ میں ہوں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نےٹی 20 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔رپورٹ کےمطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلیےپاکستان کے 15 ارکان کےنام فائنل ہوگئے۔ ذرائع کےمطابق پاکستانی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اورایک اسپنرشامل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شاداب خان،صائم ایوب اورعثمان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق بابراعظم (کپتان)،فخرزمان،محمد رضوان،عثمان خان،اعظم خان،عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد بھی اسکواڈ میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی اسکواڈ میں ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یکم سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button