کھیل

پاکستان کو ملبورن ٹیسٹ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر خرم شہزاد بائیں جانب تکلیف کے باعث انجری کا شکار ہو گئے ہیں

پرتھ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ابرار احمد کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم پریشانی میں مبتلا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران جسم کے بائیں جانب تکلیف کی شکایت کی تھی۔ ان کی شکایت کے بعد ٹیسٹ میچ کے اختتام پر انہیں ایم آر آئی سکین کے لیے بھیجا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل کی طرف سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ خرم شہزاد نے ڈیبیو میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button