کھیل

پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلش کپتان جوش بٹلر کی چھٹی

انگلش کپتان اور اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

انگلینڈ (سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے، انگلش ٹیم کے کپتان یہ میچ کیوں نہیں کھیلیں گے اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان جوش بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان اور اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ جوش بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button